مذہبی ہم أہنگی کی ایسی مثال معاشرے مین بہت کم نظر اتی ھین ۔ُ۔ایک ھی چھت کے نیچے ۔ھندو مسلم. سک ۔ عیسائی رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
مذہبی ہم أہنگی کی ایسی مثال معاشرے مین بہت کم نظر اتی ھین ۔ُ۔ایک ھی چھت کے نیچے ۔ھندو مسلم. سک ۔ عیسائی
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور، شام سندر آڈوانی ۔۔ اور ۔ راجیشکمار ھرداسانی نے کہا ہے کہ اڈیرو لال ویلفیئر کی جانب سے ٹنڈوآدم میں 250 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ میں مذہبی رواداری قائم ہے اور یہاں ہندو مسلم میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں اڈیرو لال ویلفیئر کے زیرِ اہتمام منعقدہ 250 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت کی جانب سے ہر جوڑے کو 10 ہزار روپے سلامی دینے کا اعلان کیا تھا، جو چیکس کی صورت میں جوڑوں میں تقسیم کی گئی۔
شام سندر آڈوانی نے مزید کہا کہ وہ اڈیرو لال ویلفیئر کے لیے سندھ حکومت سے مستقل فنڈ کی منظوری کے لیے کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں بل پاس کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کی ایسی مثالیں معاشرے میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں، اس لیے معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ ایسے فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔