November 23, 2026

*چکنمبر 143 ڈبلیو بی میں آوارہ کتوں کی بھر مار* *اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے کتوں کو تلف کرانے کامطالبہ*

IMG-20260107-WA0278

*چکنمبر 143 ڈبلیو بی میں آوارہ کتوں کی بھر مار*
*اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے کتوں کو تلف کرانے کامطالبہ*

میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی کے نواحی علاقہ چکنمبر 143 ڈبلیو بی میں أوارہ کتے کثیر تعداد میں پھر رہے ہیں،جسکی وجہ سے مقامی شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اہلٍ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی و ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے أوارہ کتوں کو تلف کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے اسی ہفتہ میں 143 ڈبلیو بی کے نزدیک چکنمبر 151 ڈبلیو بی میں أوارہ کتوں کے غول نے ایک 60 سالہ خاتون کو کاٹ کھایا تھا جسکی وجہ سے وہ خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگٸی تھی۔اس وقع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے تحصیل بھر میں أوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسکے بعد مقررہ ٹیموں نے أوارہ کتے تلف کرنا شروع کردٸیے لیکن 143 ڈبلیو بی میں تاحال أوارہ کتوں کے غول نظر أرہے ہیں جسکی وجہ سے مقامی شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔