و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف )سردی میں اضافہ، مزدور، غریب اور کسان طبقہ لنڈا بازار کا رخ کرنے لگاسردی
و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف )سردی میں اضافہ، مزدور، غریب اور کسان طبقہ لنڈا بازار کا رخ کرنے لگاسردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مزدور، غریب اور کسان طبقہ سردی سے بچاؤ کے لیے لنڈا بازار کا رخ کرنے لگا ہے۔ مہنگائی کے باعث نئے گرم کپڑوں کی خریداری ان طبقات کے لیے مشکل ہو چکی ہے، جس کے باعث والدین اپنے بچوں اور خود کے لیے نسبتاً سستے گرم ملبوسات لنڈا بازار سے خرید رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدن میں گزارا مشکل ہو گیا ہے اور لنڈا بازار ہی واحد سہارا بن چکا ہے۔