و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف ): علامہ اقبال مارکیٹ میں دکان پر دھاوا، فیاض نامی دوکاندار زخمی، ملزمان
و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف ): علامہ اقبال مارکیٹ میں دکان پر دھاوا، فیاض نامی دوکاندار زخمی، ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی مقدمہ درج،میلسی کی علامہ اقبال مارکیٹ میں دکان پر دھاوا بول کر دکاندار فیاض احمد کو زخمی کرنے والے غنڈا عناصرمحمد عاطف واگی،محمد آصف واگی۔محمد عاصم واگی کے خلاف پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوکاندارفیاض احمد نے بتایا کہ ملزمان مسلح/غنڈہ گردی کے انداز میں زبردستی میری دکان میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے داخل ہوتے ہی مجھے جان سے مارنے کی نیت سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مجھے سنگین نوعیت کی چوٹیں آئیں اور میں شدید زخمی ہو گیا۔ملزمان نے موقع پر خوف و ہراس پھیلایا اور راہگیروں کی مداخلت پر دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے کے تھانہ سٹی میں مقدمات درج ہیں