November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کانفرنس ہال میں

IMG-20260107-WA0262

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کانفرنس ہال میں جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان،ایکسیئن ایریگیشن خوشاب علی رضا اور پبلک ہیلتھ ،کینال پراجیکٹ کے افسران کےعلاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کوجلال پور کینال پراجیکٹ کے افسران نے بتایا کہ یہ نہر ہیڈ رسول سے گزرتی ہوئی پنڈدادنخان،منگوال ،دائیول سے تلوکرلنک پوائنٹ سےناڑی سمیت درجنوں موضع جات سے منسلک کی گئی ہے ۔جوجلال پور کینال کے پانی سے سیراب ہونگے اس سے ضلع خوشاب کے درجنوں موضع جات کے لوگ نہری پانی سے مستفید ہوں گے جلال پور کینال کا کام آخری مراحل میں ہے جو جلدپایہ تکیمل ہو گا ۔علاوہ ازیں ایکسیئن ایریگشن خوشاب علی رضا نے بتایا کہ جوہرآباد کینال سب ڈویژن،قائدآبادکینال سب ڈویژن،نوشہرہ کینال سب ڈویژن ،میونسپل کینال سب ڈویژن کے موضع جات استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ محکموں کے افسران سے جاری پراجیکٹ اور سکیموں کا ریکارڈ طلب کرنے کے احکامات صادر کیے۔