و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف محمّد عامر حسین قر یشی)میلسی محکمہ انہار کے شعبے میں کرپشن کے
و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف محمّد عامر حسین قر یشی)میلسی محکمہ انہار کے شعبے میں کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں، میلسی شیر گڑھ تعینات اوورسیئر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بھاری نذرانوں کے عوض ٹاؤن مافیا کو غیر قانونی ریلیف دینے کا الزام۔ شہریوں کے مطابق میلسی مائنر کے اطراف میں قواعد و ضوابط کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے جگہ جگہ غیر قانونی پل اور راستے بنوا دیے گئے، جن کا مقصد مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اوورسیئر نے محکمہ انہار کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہ صرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ عوامی مفاد کو بھی پس پشت ڈال دیا۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس سے کرپشن کو مزید تقویت مل رہی ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے میکمون ہار کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شہر میں قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔