October 25, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خیرپور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم اور سکھر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کے درمیان دو میچوں کی سیریز کھیلی گئی۔سیریز

IMG-20260107-WA0038

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خیرپور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم اور سکھر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کے درمیان دو میچوں کی سیریز کھیلی گئی۔سیریز خیرپور نے ایک میچ جیت کر اور ایک برابر کرکے اپنے نام کرلی
خیرپور۔خیرپور اور سکھر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسیشن کے درمیان ہاکی دو ہاکی میچوں کی سیریز خیرپور کے لقمان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی گئ سیریز کے پہلے میچ میں خیرپور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم نے سکھرڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کو (تین کے مقابلے میں چار4-3)کے مقابلے میں گول سے شکست دی۔اس میچ کے مہمان خصوصی گوہر شاہ اور ندیم رضا المعروف راجو شاہ تھے
سیریز کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ دو دو گول سے برابر رہا دوسرے میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید محبوب مصطفٰی شاہ اور آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹاؤن خیرپور کےنامزد امیدوار(عبد الرحیم گروپ )اور پاکستان پیپلز پارٹی خیرپور کے سنئیر رہنماء مرحوم سید انور علی شاہ کے فرزند استاد تصویر حیدر شاہ تھے۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے خیرپور کے صدر سید ذاکر حسین زیدی، پروفیسر رئیس حیدر شاہ، سید افتخار حسین شاہ،سید راشد اسد شاہ، صابر قاضی سید غلام حسنین شاہ اور شاہین شاہ استاد سید اظہار حسین زیدی بھی موجود تھے۔