سکھرزیدی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب کی قیادت میں امن بحال کرو تحریک کی کامیابی کیلئے
سکھرزیدی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب کی قیادت میں امن بحال کرو تحریک کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ جاری۔جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام امنِ و امان کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر دورۂ عوامی رابطہ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے کا پہلا اہم اجلاس تحصیل روہڑی میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے امیر حضرت مولانا عبدالکریم عباسی صاحب نے کی۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کی مجلسِ عاملہ کا نہایت اہم اور تفصیلی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں تحصیل کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل، امن و امان کی بگڑتی ہوئی حالت اور آئندہ لائحۂ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے ضلع سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور عوام کے جان و مال کے عدم تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے تحفظ، امن کے قیام اور ظالم نظام کے خلاف ہر آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور امن و امان کی بحالی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔خصوصی شرکت ضلعی ناظم عمومی حافظ عبدالحمید مھر مولانا امان اللہ سکھروی قاری نصراللہ سکھروی مولانا عبدالوہاب مھر حافظ ابو اسامہ عباسی سمیت شریک،
جمعیت علماء اسلام تحصیل روھڑی سے قاری عبدالغفار سومرو مولانا محمد امیر خان متقی مولانا عبدالحمید انڈھڑ مولانا محمد علی برڑو سمیت دیگر تحصیل روھڑی کی مجلس عاملہ اراکین موجود تھی،