October 25, 2026

بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی میلسی محمّد عامر حسین قریشی پیپلز پارٹی میلسی میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ، قیادت میدان میں آگئی

IMG-20260107-WA0030

بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی میلسی محمّد عامر حسین قریشی
پیپلز پارٹی میلسی میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ، قیادت میدان میں آگئی
میلسی: پاکستان پیپلز پارٹی میلسی کے جنرل سیکرٹری شیخ مسعود ظہیر، سینیئر نائب صدر مدثر رامے اور مجلسِ عملہ کے چیئرمین امین سعیدی کے درمیان تنظیمی امور پر اہم اور فیصلہ کن مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں پارٹی تنظیم کو ازسرِنو متحرک کرنے، کارکنان کو میدانِ عمل میں لانے اور یونین و وارڈ سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر دوٹوک گفتگو کی گئی۔
قیادت نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت غیر فعال سیاست برداشت نہیں کرے گی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو ہر گلی اور ہر محلے تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ میلسی میں پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر ناقابلِ نظرانداز سیاسی قوت بنایا جائے گا۔