کراچی کے علاقے تیموریہ میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات ناکام بنادی رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
کراچی کے علاقے تیموریہ میں
ڈکیتی کی ایک بڑی واردات ناکام بنادی
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
کراچی کے علاقے تیموریہ مین ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پولیس 15 نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔ پولیس مقابلے میں تین ڈکیت ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ گھر میں موجود فیملی محفوظ رہی۔
پولیس کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس 15 نے علاقے کا فوری گھیراؤ کیا اور حکمتِ عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتوں کو باہر نکلتے ہی گھیر لیا۔ مقابلے کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور سونا برآمد کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی مددگار 15 عظمیٰ حفیظ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا۔