*ٹریفک حادثات۔خاتون سمیت 2افراد جانبحق 10زخمی*
*ٹریفک حادثات۔خاتون سمیت 2افراد جانبحق 10زخمی*
میلسی() میلسی میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون اور ایک مرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 10سے زاٸید زخمی ہوگٸے۔ پہلے حادثے میں 29 سالہ تنزیلہ زوجہ بلال نامی خاتون کرم پور روڈ پر ڈھوڈا موڑ کے نزدیک موٹرساٸیکل پر سے گرگٸی اور پیچھے أنیوالی ٹرالی کے نیچے کجلی گٸی، جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفرکیاگیا خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے جانبحق ہوگٸی۔ دوسرے حادثے میں شیرگڑھ روڈ پر اقراء سکول کے نزدیک مدرسہ فیضان مدینہ میلسی کے مدرس اور عمر کھچی کے رہاٸشی قاری افضل صاحب روڈ پر گرنے سے ہیڈ انجری کے باعث جانبحق ہوگٸے۔ چوک میتلہ کے نزدیک ریس لگاتی دوبسوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں 10 سے زاٸید مسافر زخمی۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں شفٹ کردیا گیا۔ تین زخمی مسافروں کی حالت نازک بتاٸی جارہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواٸی کے باعث پیش أیا۔