نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں خانزادہ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں خانزادہ راجپوت ویلفیئر وسیلہ فاؤنڈیشن دوڑکے *EC ممبران، DOC (ڈسٹرکٹ آرگنائزیشن کمیٹی)* اور *COC (سٹی آرگنائزیشن کمیٹی)* کے معزز ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام ممبران کا تعارف کروایا گیا اور دوڑ کی خانزادہ برادری کو درپیش مختلف سماجی، فلاحی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل، باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے اور برادری کے اتحاد کو فروغ دینے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔میٹنگ کے دوران *9 نکاتی ایجنڈے* پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خانزادہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور تنظیمی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔