خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیرصدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیرصدارت کانفرنس ہال میں محکمہ واسا اور سُتھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔اس موقع پر ایم ڈی محکمہ واسا خوشاب عمران علی اور سُتھرا پنجاب کے افسران شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو ایم ڈی محکمہ واساعمران علی نے بتایا کہ محکمہ واسا کے ورکرزکو ٹیموں کی شکل میں تشکیل دے کر خوشاب شہر کے مین روڈ،محلوں میں موجود نالوں کی صفائی اور سیوریج لائنوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،محکمہ واسا کے ورکرز پہلے ہفتے کے آغازکے ساتھ آج محلہ جٹھالانوالہ،دارا ڈکھنہ والانزد ٹی سی ایف سکول،مسجد ممناں خان غوث نگر سکول ،سکول نمبر 4 نالے کی صفائی ،محلہ خواجگان نذد دارا خان محمد داتھی بلوچ،ڈاکوتراں والی پُلی،اسماعیل والی پُلی ،صابرآباد،بدلی والا سمیت دیگر گندے نالوں کی صفائی کرائی گئی جسکی نگرانی ایم سی خوشاب علی لاشاری ،حافظ عزیز محکمہ واسا اور برکت علی عارضی محکمہ واسا نے سر انجام دی۔ واسا ورکرز کے کاموں کو مکمل کور کیا گیا جہاں شکایت موصول ہوئیں وہاں واسا اپنے فرائض سرانجام دے گا۔ ایم ڈی محکمہ واسانے کہا کہ روزانہ کی ایکٹویٹی اور کام کی کارکردگی جانچنے کے لیے نگرانی کی جا رہی ہے،ذمہ دار اور کام میں مہارت رکھنے والے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے ایم ڈی عمران علی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جایا گااور محکمہ واسا حقیقی معنوں میں عوامی خد مت میں اپنااہم کردار ادا کرے گا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے محکمہ واسا کے کاموں کو سراہا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سُتھراپنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ محلہ توحیدآباد سمیت شہر بھر میں صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں سُتھرا پنجاب کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک نظر آنے چاہیں۔ آئندہ کسی صورت کام میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔سُتھرا پنجاب پروگرام اور محکمہ واسا وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین اقدام ہے خوشاب کی عوام کواسکے سو فیصد فوائد بھی نظر آنے چاہیں تاکہ عوام کو صفائی اورصاف پانی سیوریج کا بہتر نظام اور صحت بخش ماحول میسر آسکے۔