October 26, 2026

ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سےکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت

Screenshot_2026-10-25_194900.463

ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سےکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے لیے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر منایا جائے گا
خبر کے مطابق ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے لیے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 27 اکتوبر صبح 10 بجے سکھر میونسپل اسٹیڈیم سے پریس کلب سکھر تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی جائے گی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان کریں گے جبکہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے افسران، نمائندے، سماجی تنظیمیں ، طلباء، تاجران، ڈاکٹرز، عمائدین شہر، معززین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شرکت کریں گے ۔