October 26, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور اینکرپرسن اور سینئر صحافی نائلہ شاہ زمان میر کو کیپیٹل

IMG-20260107-WA0015

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور اینکرپرسن اور سینئر صحافی نائلہ شاہ زمان میر کو کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔نائلہ شاہ زمان میر کا شمار ملک کی باصلاحیت اورباوقار اینکرپرسنز میں ہوتا ہے ۔جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیرجانبدار صحافت اور جرات مندانہ تجزیے کے ذریعے ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔صحافتی برادری کا کہنا ہے کہ نائلہ شاہ زمان میر کی بطور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزدگی کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل، ادارے کی مضبوطی اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ دریں اثناء انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر راجہ نور الہی عاطف ، سینئر صحافیوں ایم نوردین سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک حاجی شوکت حیات اور تصور عباس بھٹی سمیت دیگر میڈیا سے وابستہ شخصیات نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نائلہ شاہ زمان میر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور تنظیمی اہداف کے حصول میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔