October 26, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب میں نو

IMG-20260107-WA0016

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب میں نو تعمیر شدہ جہلم پل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او محکمہ ہائی وے خوشاب بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے نیو جہلم برج کا معائنہ کیا اور نیو بنائی جانے والی جہلم برج مین ہائی وے روڈ میں استعمال میٹریل اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے واضح کیا کہ جہلم برج سمیت کسی بھی ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل اور کوالٹی معیار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ایس ڈی او محکمہ ہائی وے نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کوبریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے سیٹلائیٹ ٹاوُن خوشاب پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بنائے جانے والے ڈسپوزل کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایم او آئی ایم سی خوشاب فرخ عباس ،عبدالروُف پٹواری اور قاسم لالی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ایم اوآئی ایم سی خوشاب فرخ عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم لالی نے بتایا کہ شہر خوشاب میں 4 مقامات پرجن میں خوشاب سیٹلائیٹ ٹاوُن ،علی ٹاون سیکسر روڈخوشاب ،محلہ حُسین آباد گراسی گراونڈ گروٹ روڈ خوشاب اور محلہ کمہارانوالہ خوشاب میں ڈسپوزل بنائے جائیں گے اور شہر بھر میں پروپوزل سیور لائنیں بچھائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے مختص کئے گئے چاروں ڈسپوزلز مقامات کی جگہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں شفافیت اورشہر میں بچھنے والی سیور لائنوں ، ترقیاتی کاموں میں میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے کیلئے خوشاب اسٹیڈیم روڈ،محلہ بادشاہ والا،حکیمانوالہ چوک،آصف کالونی ،مین بازار اور چھتری چوک سمیت مختلف ایریاز کا وزٹ کیا نالوں ،محلہ جات ،بازاروں ،مین روڈ کی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔