October 20, 2026

🔰لاہور: شالیمار باغ میں گانے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج، انتظامیہ کی جانب سے سخت ردعمل

IMG-20260105-WA0192

🔰لاہور: شالیمار باغ میں گانے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج، انتظامیہ کی جانب سے سخت ردعمل

لاہور کے تھانہ باغبانپورہ میں قوال و گلوکار فراز خان کے خلاف ایک متنازعہ گانے کی پرفارمنس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی شالیمار باغ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران کی گئی، جہاں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

پولیس کے مطابق، فراز خان نے تقریب کے دوران بغیر کسی اجازت کے “نک دا کوکا” گانا گایا، جس میں اڈیالہ جیل کے قیدی نمبر 804 کا نام لیا گیا تھا۔ اس گانے کے بول میں اس قدر تیزابیت تھی کہ انتظامیہ کے مطابق عوام میں فوری طور پر اشتعال پیدا ہو گیا، اور اس صورتحال کو فوراً کنٹرول کرنا پڑا۔

تھانہ انچارج شالیمار باغ کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گانے کی پرفارمنس غیر مجاز تھی اور اس کے نتیجے میں تقریب کے انتظامات میں خلل آیا۔ پولیس نے اس اقدام کو محض ایک معمولی غلطی نہیں بلکہ ایک سنگین قانونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور اب اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

فراز خان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ گانا محض شرکا کی فرمائش پر گایا تھا، لیکن انتظامیہ نے اس گانے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔