حب میں موجودہ سیاسی کشیدگی، بھوتانی کارواں کے لوگوں کی گرفتاریاں اور انتظامیہ کا یکطرفہ کریک ڈاؤن کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ محمد جان مری ایڈوکیٹ رہنما جماعت اسلامی حب
آج ایک گروپ کے خلاف حب میں غیر قانونی طور پر کریک ڈاؤن ہو رہا ہے مگر ہم سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔
ہم سیاسی جماعتوں کو بھوتانی سے ہزار اختلاف رکھنا چاہیے مگر موجودہ حالات میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔
چادر و چاردیواری کی پامالی/پر امن لوگوں کی گرفتاریوں پر خاموش رہنا ہماری نفرت کو ظاہر کرتا نہ کہ اختلاف کو لہذا تمام جماعتوں کو انتظامیہ کی ان غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے۔
مائنز کے معاملے پر سیاسی /قبائلی لوگ پیش رفت کریں اور معاملات اگر افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے ہیں تو کوئی ممکنہ حل نکالیں۔
ہمارا ان کے ساتھ اظہار یکجہتی ان کے بیانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو گرفتار کرنا، عدالت کے دروازوں کو بھوتانی کارواں کے لوگوں کے لیے بند کرنا/چادر و چاردیواری کی پامالی/ پُرامن لوگوں کو بے حراست میں لینا اور عوام میں خوف و حراس پھیلانے کے خلاف ہے۔