October 18, 2026

ملک محمد عرفان گہرائ لودھرا — ہردلعزیز سماجی شخصیت خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20260104-WA0089

ملک محمد عرفان گہرائ لودھرا — ہردلعزیز سماجی شخصیت

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

کسی بھی معاشرے کی اصل پہچان اس کے وہ افراد ہوتے ہیں جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔ ایسے ہی مخلص، باوقار اور عوام دوست افراد میں ملک محمد عرفان گہرائ لودھرا کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے، جو اپنی بے لوث سماجی خدمات، خوش اخلاقی اور عوام سے جڑے رہنے کی بدولت ہر دلعزیز سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا کا تعلق ضلع خوشاب کے گاوں آدھی کوٹ سے ہے ۔ آپ کا شمار یہاں کی ہردلعزیز سماجی شخصیات میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی لودھرا برادری کی تنظیم سازی کی فعالیت کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں پاکستان بھر کی لودھرا برادری نہایت عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ تھل رائٹس موومنٹ کے لیے بھی ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ خدمتِ خلق کو عبادت کا درجہ دیا۔ وہ کسی منصب کے محتاج نہیں بلکہ ان کی اصل پہچان عوام کے دکھ درد میں عملی شرکت ہے۔ غربا کی مدد، بیماروں کے علاج معالجے میں معاونت، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی سرگرمیوں کی سرپرستی ان کی سماجی خدمات کا نمایاں حصہ ہیں۔
ان کی شخصیت کا سب سے خوبصورت پہلو یہ ہے کہ وہ کسی کی مدد کرتے وقت تشہیر یا نمائش کے قائل نہیں۔ خاموشی سے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ان کا وطیرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہر طبقہ فکر میں ان کی بات کو قدر کی نگاہ سے سنا جاتا ہے۔
ملک محمد عرفان گہرائ لودھرا کی سماجی سرگرمیاں صرف آدھی کوٹ ان کے آبائ گاوں یا مخصوص مواقع تک محدود نہیں بلکہ وہ ہر اُس جگہ موجود نظر آتے ہیں جہاں انسانیت کو سہارا درکار ہو۔ قدرتی آفات ہوں، معاشی مشکلات یا کسی خاندان کا ناگہانی مسئلہ—وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی دردمندانہ سوچ اور فوری عملی ردعمل انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
وہ نوجوان نسل کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، جو یہ پیغام دیتے ہیں کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی صرف نعروں سے نہیں بلکہ عمل، کردار اور مسلسل محنت سے آتی ہے۔ ان کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو ایک فرد بھی سماج میں بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ملک محمد عرفان گہرائ لودھرا آج کے دور میں انسان دوستی، اخلاص اور سماجی خدمت کی ایک خوبصورت علامت ہیں۔ ایسے افراد کسی بھی علاقے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو خاموشی سے معاشرے کو جوڑتے اور امید کی شمع روشن رکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں، اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔ آمین۔