October 17, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کے ریونیو

IMG-20260103-WA0213

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری حل کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے لا ن میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں اور پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اس موقع پر لوگوں نے درستگی ریکارڈ، حد براری، فرد جائیداد و انتقالات کے اجراء اور دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق مختلف درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر فوری رپورٹس مرتب کر کے بھجوائی جائیں تا کہ لوگوں کے ریو نیو سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کے علاؤہ ریونیو اور لینڈ ریکارڈ کے افسران و عملہ موجود تھا۔