October 18, 2026

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے )بمبول تھل کے قابل فخر سپوت کا اعزاز، ڈاکٹر راجہ محمد حاجی نے یورولوجیکل سرجری میں

IMG-20260103-WA0207

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے )بمبول تھل کے قابل فخر سپوت کا اعزاز، ڈاکٹر راجہ محمد حاجی نے
یورولوجیکل سرجری میں
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے
میڈیکل کی بہترین پوسٹ گریجویٹ ڈگری ایف سی پی ایس
کی پانچ سالہ ٹریننگ الائیڈ ہسپتال I اور II فیصل آباد سے کامیابی سے مکمل کرلی ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ان کی پیشہ ورانہ ٹریننگ میں
اینڈوسکوپک یورولوجیکل سرجری
(کیمرہ اور لیزر کے ذریعے پیچیدہ آپریشن)
شامل ہے۔ ڈاکٹر راجہ محمد حاجی کا کہنا ہے کہ وہ اب ان شاء اللہ اپنے علاقے کے لوگوں کوگردہ، مثانہ اور پروسٹیٹ
سے متعلق بیماریوں کا جدید، محفوظ اور معیاری علاج فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ انسانیت کی خدمت کر کے مجھے دلی سکون ملتا ہے ۔ انہوں کہا کہ میری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔ آمین۔ دریں اثناء سوشل ورکرز راجہ الطاف حسین ٹھیکیدار ، راجہ محمد رضوان ، راجہ فانی ، راجہ حاجی غلام شبیر اور دیگر نے ڈاکٹر راجہ محمد حاجی کو پانچ سالہ ٹریننگ کی کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔