October 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک ماہ گزر جانے کے باوجوددوڑ میں

IMG-20251223-WA0337(1)

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک ماہ گزر جانے کے باوجوددوڑ میں قابضین کے خلاف کاروائی سے گریز۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز،ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور اورڈی ایس ریلویز سکھر کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے ایک ماہ قبل دوڑ شہر میں کھڈا محلہ اور بلوچ محلہ میں ریلوے اراضی پر کئی سالوں سے غیرقانونی طور پر قابض افراد کوایک ماہ قبل سات یوم میں قبضوں اور تجاوزات کو ازخود ختم کرنے کے لئے نوٹس ارسال کئے تھے،بصورت دیگر کاروائی کے لئے متنبہ کیا گیا تھا،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے قابضین کو ارسال کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان ریلویز کوتجاوزات اور قبضے ختم کرانے کے احکامات دیئے گئے تھے،اس لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قابضین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ قبضے اور تجاوزات از خود ختم کردی جائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی،ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے قابضین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے،جسکے سبب ریلوے اراضی پر تیزی سے قبضوں کا سلسلہ جاری ہے،عوامی حلقوں نے ریلویز حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،