سچ لکھنے والوں کی قطار میں ایک نام ایسا بھی تھا
شورکوٹ خبر شامل کرتے ہیں شورکوٹ سے جہاں سے ہمارے نمائندہ بیورو چیف جھنگ ڈاکٹر محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق صحافت کا ایک روشن باب بند ہو گیا
تحریر ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس
سچ لکھنے والوں کی قطار میں ایک نام ایسا بھی تھا جس نے قید خانوں کی خاموش دیواروں کو آواز دی۔ جیل کہانی کی بنیاد رکھنے والے عظیم صحافی جاوید راہی! اب ہم میں نہیں رہے۔ 8 دسمبر 2025 کو شام 5 بج کر 38 منٹ پر دل کا دورہ ان کی سانسوں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر گیا۔
وہ صحافت کو صرف اطلاع نہیں، گواہی سمجھتے تھے۔ ان کی تحریریں ایک وقت میں بیک وقت پچاس سے زائد ممالک میں شائع ہوئیں، جہاں قاری نے جیلوں کے اندر بسنے والی کہانیوں کو صرف پڑھا نہیں بلکہ محسوس کیا۔ ان کے قلم نے اندھیروں میں بند انسانوں کی چیخ کو لفظ دیے اور اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔
ان کی رحلت سے صحافت صرف ایک فرد سے نہیں، ایک عہد ساز سوچ سے محروم ہو گئی ہے۔ وہ ایک ایسا نام تھے جو خبر سے آگے بڑھ کر ضمیر کی آواز بن گیا۔
صحافتی دنیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور ان کا چھوڑا ہوا چراغ آنے والی نسلوں کے لیے روشنی بنتا رہے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔