November 27, 2026

کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ کیا۔ دورہ کے

IMG-20260101-WA0262

کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ کیا۔ دورہ کے دوران نائٹ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر شاہد اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے پائے گئے۔
اس موقع پر مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے انکوائری کی گئی، جس پر مریضوں نے بتایا کہ انہیں ہسپتال کے اندر ایمرجنسی اور سی سی یو سے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ معائنے کے دوران یہ مشاہدہ بھی کیا گیا کہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد زیادہ جبکہ دستیاب بیڈز کی تعداد کم ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایمرجنسی میں رش کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔