November 24, 2026

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں

IMG-20251231-WA0329

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست کا تحفہ دے کر احسان عظیم کیااور تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی نے ہمیشہ اپنے قومی رہنماؤں کی عظمت کو یاد رکھتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،،ان خیالات کا اظہار یوم قائد کے موقع پرعثمان حذیفہ ہاؤس ڈب روڈ چکوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دختر تلہ گنگ معروف ادیبہ نمرہ ملک نے کیا۔ تقریب کی صدارت معروف میجیشن غلام رضا پاشا نے کی۔ مہمان خصوصی دختر تلہ گنگ معروف شاعرہ, ادیبہ، مصنفہ نمرہ ملک تھیں۔ محترمہ فرح یاسمین مہمان اعزاز تھیں جبکہ جنرل سیکرٹری تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی ایم۔طاہر سلیم نے کمپیرنگ کے فرائض سر انجام دیئے۔تلہ گنگ سوسائٹی کے 32 ویں یوم تاسیس اورتلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے شاندار پراجیکٹ “انداز پرانے محبت کے” کے تیسرے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پہ معاشرتی ترقی میں تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور “انداز پرانے محبت کے” کے کلیدی کردار کو سراہا گیا ۔ شرکاء محفل کا شاندار استقبال پھولوں اور ڈھول کی تھاپ پہ ہوا۔ معروف ورسٹائل آرٹسٹ اور تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ طارق ملک نے اپنا مشہور زمانہ آئٹم “کٹا” پیش کیا مختلف آئٹمز “وہ ممبر” “عارفانہ کلام” “کدوں آویں گا وے جوگیا” “دوہڑے/شاعری” پیش کیے گئے۔ دختر تلہ گنگ نمرہ ملک نے اپنی شاعری سے آئے ہوئے تمام حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور عارفانہ کلام بھی ترنم سے سنایا۔ تقریب میں معروف صحافی ملک ریاض، فلم سٹار بابا خان، ٹی۔وی، ریڈیو، فلم آرٹسٹ،پیروڈین ڈاکٹر تحسین جمال، معروف اینکرچودھری شوکت رضا، معروف سماجی شخصیت علی احمد ، آرگنائزر سائیں خلیل، ٹی اے ایس کے صدر مختار احمد فاروقی، اللہ دتہ، ڈاکٹر الطاف ربانی ، ارشد نذیر، عمران مغل، توصیف الرحمن ، ام عثمان ، مسز مستجاب حیدر، غذیل فاطمہ، محمد حسان، محمد ثنان، محمد بلال ، قاضی محمد ابراہیم، ساجد محمود، محمد اکرم ، شہباز علی، استجاب حیدر، شہباز علی قلندر اور دیگر خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں خصوصی شرکت کی۔