November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی بستی سلطان آباد، جلہ جیم روڈ پر آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے نے ایک

IMG-20251230-WA0098

میلسی (بیو رو چیف )میلسی بستی سلطان آباد، جلہ جیم روڈ پر آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے نے ایک بار پھر شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ روز محمد فہد بشیر احمد کے کمسن بیٹے کو محلے میں آوارہ کتے نے کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گھر کے قریب موجود تھا کہ اچانک آوارہ کتے نے حملہ کر دیا۔ اہلِ محلہ نے فوری طور پر بچے کو کتے سے بچایا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بروقت علاج کیا۔ خوش قسمتی سے بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستی سلطان آباد اور جلہ جیم روڈ کے اطراف آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز ایسے واقعات کا خدشہ رہتا ہے، خاص طور پر بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔اہلِ علاقہ نے بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے تدارک کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مستقبل میں کسی اور معصوم جان کو خطرے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہریوں نے ویکسینیشن، مانیٹرنگ اور مستقل حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحفظ ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔