November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-12-28_171853

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 29 دسمبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) ح_م_ا_س نے الـقـسام بریگیڈز کے ترجمان ابـو عُــبــیــدہ کی شہادت کی تصدیق کردی، عالم اسلام سوگوار

🚨 (2) ابـو عُــبــیــدہ کروڑوں مسلمانوں کے محبوب ترجمان کا اصل نام ابو ابراہیم حذیفہ سمیر الکحلوت تھا، تصاویر بھی سامنے آگئیں

🚨 (3) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک، فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل شہیـد

🚨 (4) عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں

🚨 (5) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

🚨 (6) کراچی میں ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق، شہری انتظامیہ کی غفلت انتہا کو پہنچ گئی

🚨 (7) کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، کم عمر بلوچ طالبہ کو خـود کش بـمبـار بننے سے بچالیا گیا

🚨 (8) چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے کاروبار کو پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے ریلیف دینے کا اعلان

🚨 (9) میرے دورہ لاہور میں ایسے حربے استعمال ہوئےجن کا مقصد تضحیک کرنا تھا، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط

🚨 (10) پنجاب حکومت ذہنی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

🚨 (11) ’عمران خان کی بیٹی‘ ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ

🚨 (12) محکمہ موسمیات کی آج سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

🚨 (13) بارش برسانے والا طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل،گوادر اور جیونی سمیت مختلف علاقوں میں بارش

🚨 (14) گوادر میں نایاب سمندری بگولے کا مشاہدہ، مغربی سسٹم کے زیرِ اثر بارشوں کی پیش گوئی

🚨 (15) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزارکی سطح عبور کرلی

🚨 (16) کراچی؛ سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کا حملہ، رجب بٹ کی دھلائی کردی، کپڑے پھاڑ دیئے

🚨 (17) ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں فریقین کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

🚨 (18) اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر ایک بار پھر حمایت کا اعادہ

🚨 (19) پولیس مقدمات میں سچ لکھے، جرم ایک کرتا ہے، نامزد سارا خاندان کردیا جاتا ہے: سپریم کورٹ کی پنجاب پولیس کی سرزنش

🚨 (20) بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی، دریائے چناب پر بجلی منصوبے کی منظوری دیدی

🚨 (21) چین کی تائیوان کے گرد اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں، درجنوں طیارے، بحری جہاز اور میزائل یونٹس شامل

🚨 (22) راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع

🚨 (23) فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 70 ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی

🚨 (24) کراچی میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم، فلور ملز مالکان نے گندم ٹریڈرز کو دینے پر شدید احتجاج کا اعلان کیا تھا

🚨 (25) پشاور: پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگینگ کے 5 کارندے سرغنہ سمیت ہلاک

🚨 (26) سرگودھا: کرائے کے مکان کا تنازع، خواتین سمیت متعدد افراد کا تحصیل آفس کے عملے پر حملہ

🚨 (27) اگر انجری نہ ہوئی تو ’انشاءاللہ‘ ایک ہزار گول کروں گا، رونالڈو کی ویڈیو وائرل

🚨 (28) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

🚨 (29) سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلےکا 8 واں چیف منتخب کرلیا گیا

🚨 (30) وزیراعلیٰ کے پی کی آمد پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامے کی انکوائری رپورٹ سیکیورٹی اداروں کو بھیجنے کا اعلان

🚨 (31) جامعہ کراچی کے ایک نوجوان ملازم کی لاش صفورا کے قریب سے برآمد

🚨 (32) 18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی: بلاول بھٹو زرداری

🚨 (33) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم- 3 دھند کی وجہ سے بند، پی ڈی ایم اے کا بھی انتباہ

🚨 (34) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیا

🚨 (35) گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان

🚨 (36) اسلام آباد میں ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں صرف 2 روز باقی

🚨 (37) صدر زرداری پر فلم بنانےکا ارادہ ہے، ان جیسی شخصیت نہیں دیکھی: ڈائریکٹر ولی بلوچ

🚨 (38) کورین گڑیا دکھنے والی 56 سالہ چینی خاتون پاکستانی خواتین کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر پاکستان آگئیں

🚨 (39) ڈاکٹر سے رقم کی لین دین کا تنازع؛ اے ایس پی شہر بانو کا ردعمل سامنے آگیا

🚨 (40) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں، پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ