*اے ایمان والو پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جاو(القرآن)* اتوار 28 دسمبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*اے ایمان والو پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جاو(القرآن)*
اتوار 28 دسمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
وطن عزیز میں مسلمان کی تعداد تو ماشاءاللہ بہت ہے مگر معیاری مسلمان نہیں کیونکہ لوگ فرقوں میں بٹ ہوئے ہین بلکہ فرقہ در فرقہ ہوگئے ہیں ہمارے علماء فرقوں کی تبلیغ کر رہے ہیں لیکن مکمل اسلام کی تبلیغ نہیں ہو رہی نتیجہ بڑا منطقی سامنے آ رہا ہے کہ “ہر فرقہ اسی میں خوش ہے جو اسکے پاس ہے(القرآن)”
آئمہ اکرام اپنی اپنی مساجد میں وہی دین سیکھا رہے ہیں جو ان کا مکتب فکر ہے مگر یہ کوئی نہیں سوچ رہا کہ اصل دین کیا ہے اور نہ ہی دین حق کی تلاش ہو رہی بس اپنے شب و روز اپنی روٹین کی عبادات اور معاملات میں بسر ہو رہے اس پر ہم غور ہی نہیں کر رہے کہ کیا جو اعمال ہم نیکی سمجھ کر کر رہے ہیں وہ کتاب اللہ اور احادیث نبوی یعنی سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے مطابق بھی ہیں یا نہیں اور کبھی اپنے اعمال صالح کو کتاب اللہ اور احادیث نبوی یعنی سنت رسول سے ان کا موازنہ کر کے اپنی خامیوں کی تصحیح نہیں کرتے اگر کوئی کسی بھی بدعت میں الجھ گیا تو وہ اسے ہی نیکی سمجھ کر کئے جا رہا ہے اور اس طرح وہ ساری عمر بدعات کو نیکی سمجھ کر کئے جا رہا ہے اور ایسا شخص اپنی بدعات کو کیوں چھوڑے گا جبکہ وہ اسے نیکی سمجھ کر کئے جا رہا ہے اس طرح جہالت میں عمر بیت جاتی ہے اور اللہ تعالی کے ہاں انھی غیر مسنون اعمال کا دفتر لیکر پہنچ جائے گا پھر اگر اس امتحان میں فیل ہو گیا پھر پشیمان ہو گا اور یقینا” سوچے گا کہ کاش میں دنیا میں دوبارہ بھیج دیا جاؤں اور میں اپنے اعمال سنت نبوی کے مطابق درست کر کے لاوں مگر اس وقت وہاں سے واپسی کی کوئی سبیل نہ پائے گا (القران) اپنے کردہ اعمال کو پرکھنے کا تو اب اس دنیا میں وقت ہے اور اب اس دنیا میں اپنے فرقے کے ساتھ غلطاں ہے اپنے پیشواؤں کو اس نے حرف آخر سمجھ رکھا ہے اور یہی سب سے بڑی بھول ہو رہی ہے اور اکثر مذھبی پیشوا دوسرے فرقوں میں کیڑے نکالنے میں اور ان کو کافر گرداننے میں لگے پڑے ہیں جس کا منطقی نتیجہ یہ نکلا کہ ہر کوئی اپنے دائرے میں گھوم رہا ہے جیسے کہ کولہو کا بیل اور اندھی تقلید نے ساری سمجھ بوجھ مفلوج کر دی ہے یہ بھی درست ہے کہ ہر شخص کتاب اللہ اور احادیث نبوی سے مستفید بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ اتنی تعلیم نہیں ہے لیکن اللہ نے عقل تو دی ہے کیوں نہ علماء حق سے دین سیکھ لیا اورحکم باری تعالی بھی یہی ہے کہ اگر نہیں معلوم تو اہل علم سے پوچھ لیا کریں (القران)۔
میری سمجھ میں تو یہ ایا ہے کہ کہ یہ ذمہ داری ہمارے علماء اور حکومت وقت کی بھی ہے کہ لوگوں کو دین سیکھنے کے مواقع فراہم کریں مستند علماء کی مالی اعانت کریں اور عوام الناس میں دین حق سیکھنے کا شعور اجاگر کریں۔ پاکستان میں تعلیم بالغاں کا ماڈل بہترین تھا یہ حکومت وقت پھر اسے شروع کرے اور یہ ٹاسک علماء اکرام اور والنٹیرز کے حوالے کریں۔
علما اکرام سے گزارش ہے کہ دین حق بیان کریں اور اپنے آپ کو بھی عقل کل نہ سمجھیں اپنے عقائد کو درست کر لیں کیونکہ عوام الناس آپ کی تقلید کرتے ہیں اس لئے اپنے باطل عقائد کو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ù مطابق پرکھیں اور دین حق سے رجوع کر لیں وگرنہ آپ اپنا بوجھ بھی آٹھائیں گے اور ان مقلدین کا بوجھ بھی آپ کو اٹھانا پڑے گا کیوں کہ یہ آپ کے پیرو کار جب پھنسیں گے تو یہ کہہ دیں گے کہ فلاں شخص نے مجھے اس عمل پر لگایا تھا اور میرے سوال کرنے پر بھی اس نے میری تصحیح تک نہ کی تھی اور اللہ تعالی کے حضور آپ بھی پکڑے جائیں گے۔
اور وہاں کوئی تاویل کام نہ آئے گی۔
یاد رہے کہ نبی کریم دین اسلام مکمل ہمیں دے گئے ہیں اس میں اب کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکتی وہی دین حق ہےجو قرآن ہے اور آحایث اور آثار صحابہ میں مرقوم ہے
اس دین حق کو بیان کرنے سے اگر کچھ مانع ہے یعنی اس سے آپکے عقیدے کو کوئی ذق پہنچتی ہے تو اپنا عقیدہ بھی آپ اس کے مطابق درست کر لیں حق کبھی بھی کسی بھی عمر میں قبول کیا جا سکتا ہے اسی کا نام رجوع الی اللہ ہے
الدعاء
اے ہمارے رب ہم خطا کار ہیں ہم بھولے بھٹکے ہیں تو ہماری اتجاہ درست فرما دے اور ہمیں دین حق بیان کرنے والا بنا دے چاہے کسی کو برا لگے تو ہمارے دل کو حق کہنے اور لکھنے اور زبان کو کو سچ بیان کرنے کی ہمت عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333