November 17, 2026

ٹھینگی اڈہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، دوکان میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا نقصان

IMG-20251227-WA0327

ٹھینگی اڈہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، دوکان میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا نقصان

وہاڑی (بیوروچیف ) ڈسڑکٹ وہاڑی کے علاقے مرکز ٹھینگی اڈہ کے علاقے میں واقع ایم سی بی بینک کے قریب ایک گیس شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دوکاندار وقار گجر کوبہت زیادہ نقصان ہوا آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹھینگی کے ایس ایچ او فاروق رمضان ، اے ایس ائی بشیر ، اے ایس ائی حسنین شاہ ، اے ایس ائی ریاض تارڈر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سےمرکز ٹھینگی کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔واقعے کے وقت متعلقہ سیکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ پر موجود رہے۔ آگ لگنے کے باعث قریبی نجی بینک ، ایک میڈیکل سٹور اور ایک کیمرہ و موبائل شاپ کو بھی شدید خطرا لاحق ہو گیا تھا ریسکیو اہلکاروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران رانا جاوید اشرف نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیس شاپ کی دیوار نجی بینک کے لاکر روم سے ملی ہوئی تھی، جبکہ دوسری جانب میڈیکل سٹور ، کیمرہ اور موبائل شاپ بھی بالکل ساتھ تھی۔ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو نقصان کئی گنا بڑھ سکتا تھا۔علاقہ مکینوں اور تاجر برادری کے نمائندوں نے دوکاندار وقار گجر کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نقصان کا بہتر نعم البدل عطا فرمائے۔شہریوں اور تاجر برادری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس شاپس پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔