November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ

IMG-20251227-WA0317

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کے عظیم ترین رہنما، بے مثال قانون دان اور اصولوں پر قائم سیاستدان تھے جن کی مدبرانہ قیادت اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں مسلمانانِ برصغیر کو ایک آزاد وطن پاکستان کی صورت میں عظیم نعمت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی شخصیت دیانت، سچائی، استقامت اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال تھی۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ قائداعظمؒ نے اپنی زندگی قوم کی آزادی، خودمختاری اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ ان کا فرمان “اتحاد، ایمان اور نظم” آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی سوچ محض ایک ریاست کے قیام تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ ایک ایسے پاکستان کے خواہاں تھے جہاں انصاف، مساوات اور قانون کی حکمرانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج کے حالات میں ہمیں قائداعظمؒ کی تعلیمات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ قائداعظمؒ کے کردار، اصول پسندی اور قومی خدمت کے جذبے سے رہنمائی حاصل کرے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھ کر ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔