فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ھوتے ھیں۔عالم اسلام کے عظیم لیڈر
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ھوتے ھیں۔عالم اسلام کے عظیم لیڈر کے یوم پیدائس پر المصطفے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں اور ٹرسٹ والنٹیئر فاؤنڈیشن نیٹ ورک کے تحت ایک پروقار تقریب المصطفے فاؤنڈیشن کے سب آفس غلام محمد آباد میں منعقد ھوئی جس کی صدرات محمد ارشد انصاری صدر ٹی وی ایف این نے کی جبکہ رانا عابد علی۔علامہ منظور ساقی۔مہمان خصوصی تھے۔چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین شہزاد ۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔رانا محمد عمران طارق چشتی۔محمد علی کلاسن ابرار ضیاء۔ڈاکٹر کآشف۔عبد المتین انصاری نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور تمام این جی اوز کے ذمہ داران شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی کوارڈنیئٹر المصطفے فاؤنڈیشن شعبہ علم وادب نے خصوصی خطاب کیا اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔حضرت قائد اعظم صرف برصفیر نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر تھے۔آج بھی پاکستان کی ترقی سلامتی انکے سہنری اصولوں پر عمل کرکے حاصل کی جاسکتی ھیں۔پاکستان ھم سب کی پہچان ھے اور ھمیں پاکستانی ھونے پر فخر ھے۔حالیہ پاک بھارت جنگ میں شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا