بلوچستان میں انتہائی اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اور دہشت گردی کا منظم نیٹورک بینقاب ہوگیا ہے ۔ اس
بلوچستان میں انتہائی اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اور دہشت گردی کا منظم نیٹورک بینقاب ہوگیا ہے ۔ اس نیٹورک کو فریدہ نامی خاتون چلا رہی تھیں۔ جو بی وائی سی کارکن ماہزیب کی پھوپھی اور بی ایل اے کے کمانڈر باسط زہری عرف قاضی کی قریبی رشتہ دار اور چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث راشد حسین کی سگی بہن ہیں۔
فتنہ الہندوستان بی ایل اے کا انتہائی اہم کمانڈر باسط زہری جو شراب نوشی کے باعث ہلاک ہوا ۔ اس نے فریدہ کے گھر ہی پناہ لی ہوئی تھی۔
2006 سے 2025 تک اس خاندان کے کم از کم 11 افراد بی ایل اے یا اس کی ذیلی گروپ مجید بریگیڈ میں مارے گئے یا گرفتار ہوئے۔ باسط کے کزن صمد اور شیر محمد 2014 میں امیرالملک کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے؛ خود باسط کا ایک بھائی 2010 میں، والد 2012 اور دوسرا بھائی 2013 میں مارا گیا۔ یہی خونی سلسلہ راشد حسین تک پہنچتا ہے وہی شہری دہشت گرد جس نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی سہولت کاری کی اور جس کے بازیابی کے لیے فریدہ اور اس کا نیٹورک سڑکوں پر احتجاج بھی کرتا رہا ہے ۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق 17 اپریل 2020 کو
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راشد حسین کو قونصل خانے حملے میں اشتہاری قرار دیا ۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی SaveRashidHussain مہم دراصل بی ایل اے کا PR فرنٹ تھی ڈیجیٹل فارنزک آڈٹ میں اس ہیش ٹیگ سے جُڑی 31 ٹرول اکاؤنٹس متحدہ عرب امارات کے ایک ہی VPN رینج سے چلتے پائے گئے جن کی لاگ ان ٹائمنگ راشد کی دبئی گرفتاری کی صبح سے دو گھنٹے قبل شروع ہوئی یہی وہ وقت تھا جب RAW کا سوشل میڈیا آپریشنلائز کیا گیا۔
2018 میں مہرنگ بلوچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی بنیاد رکھی ۔ تنظیم نے شروع میں گمشدہ افراد کے نام پر ریلیاں نکالیں، مگر 2021 کے بعد سے اس کا اسکرپٹ بدل گیا۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق BYC کے سوشل میڈیا سیل کا 62 ٪ بجٹ دبئی کی آف شور کمپنی سے آتا ہے کمپنی کے ڈائرکٹرز میں بھارتی شہری وکرم ادیتر اور اسرائیلی بزنس مین یووال میزن شامل ہیں۔ اسی نیٹ ورک نے 2023 میں مہرنگ اور فریدہ بلوچ کی یورپی ٹور کی فنڈنگ کی جس میں اُنھوں نے باسط زہری کو فریڈم فائٹر قرار دے کر ویانا اور جنیوا میں سیمینار کیے۔
باسط کو دہشت گر تنظیم بی ایل اے میں “قاضی” کا کور نام 2012 میں دیا گیا جب اس نے خضدار تا حب ہائی وے پر بارودی سرنگیں بچھانے کی مہم چلائی۔ 2019 کی ایک انٹرسیپٹ میں وہ اپنے RAW ہینڈلر سے سیٹلائٹ فون پر بات کرتے پایا گیا موضوع تھا “PSX حملے کے بعد نیا ہائی ویلیو ٹارگٹ”وہی حملہ جس میں BLA نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دھاوا بولا ۔ قاضی کی موت پر BYC نے تعزیتی پوسٹ تو لکھی مگر بھارتی سرپرستی پر مکمل خاموشی اخیتار کی، جو معاملے کو اور مشکوک بناتا ہے ۔
خاران آپریشن کے دوران جو بٹ کوائن والٹ ضبط ہوا، اس میں تین ٹرانزیکشنز بالترتیب 0.75, 1.2 اور 2.0 BTC کی تھیں، بھیجنے والا ایڈریس bc1q-raw-theta-31 تھا جسے بھارتی ایکسچینج CoinXChange نے جنرل ورما فاؤنڈیشن کے KYC ڈاکیومنٹس پر کھولا۔ یہی فنڈ باسط کے دست راست دلجان نے BYC کو ’’میڈیا بوسٹ‘‘ کی مد میں ٹرانسفر کیا۔
جون میں فورسز نے پانچ خفیہ آپریشنز میں بی ایل اے کے 13 کلیدی کارندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا۔ ان چھاپوں سے ملنے والے ڈرونز، بھارتی فیوزز اور سیٹلائٹ فون نمبرز نے RAW–BYC–BLA گٹھ جوڑ کو ایک بار پھر آشکار کر دیا۔
عورتوں کی دوپٹہ ڈپلومیسی کے پیچھے چھپا یہ ’’خاندانی جہاد‘‘ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔ فریدہ بلوچ اور مہرنگ جیسے چہرے برسوں سے دہشت گردی کے داغ کو ’’حقوق‘‘ کے سفید غلاف میں لپیٹ کر پیش کرتے رہے، مگر ڈیٹا بتاتا ہے کہ ان کا اصل ایجنڈا بھارتی فنڈڈ نیٹ ورکس کی سیاسی بیمہ پالیسی بننا ہے۔ ریاست نے جب بھی ہاتھ ڈالا، سڑکوں پر آہ و زاری شروع ہو جاتی ہے، مگر متاثرہ بے گناہ بلوچ خاندانوں کی خاموش چیخیں ان کے بینرز پر جگہ نہیں پاتیں۔