November 17, 2026

*ریسکیو 1122وہاڑی کی 2025 کی کارکردگی جاری کردی گٸی* *8891 ایمرجنسیز کالز موصول ہوئیں جن پر بروقت رسپانس کیا گیا*

IMG-20251226-WA0276

*ریسکیو 1122وہاڑی کی 2025 کی کارکردگی جاری کردی گٸی*
*8891 ایمرجنسیز کالز موصول ہوئیں جن پر بروقت رسپانس کیا گیا*

میلسی(محمدمختارسولگی)ریسکیو 1122 وہاڑی کی 2025 کی کارکردگی جاری کردی گٸی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 وہاڑی کنٹرول روم کو سال 2025 میں 8891 ایمرجنسیز کالز موصول ہوئیں جن پر بروقت رسپانس کیا گیا۔
2025 میں ریسکیو1122نےروڈ ایکسیڈنٹ کی 2752،ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا، جن میں سے مریضوں کو موقع1378 پر فرسٹ ایڈ دی جبکہ 1631، شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتعقل کیاگیا۔جن میں 28 افراد موقع پر جاںبحق ہوگٸے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے 5066 میڈیکل کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوۓ فوری طور پر مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوۓ قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیا،اس دوران 565مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا ۔ریسکیو 1122 نے آگ لگنے کے 146 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا۔ فلڈ 2025 میں 14839 لوگوں کو ریسکیو کرتے ہوۓمحفوظ مقام تک پہنچایااور 963 جانور ریسکیو کیے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو وھاڑی،انجینئر دانش خلیل نے شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری کالز کر کے ریسکیو1122 کی ہیلپ لائنز مصروف نا کریں،