November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کرسمس سیکیورٹی انتظامات کی

IMG-20251226-WA0272

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کرسمس سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی پلان نافذ کیاگیاہے۔
چرچز، عبادت گاہوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیاہے۔ اس موقع پرانہوں نےپولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
کرسمس تقریبات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہریوں اور مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے پولیس کی جامع حکمت عملی تشکیل دی گئ ہے۔
ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس الرٹ ہے اورگشت میں اضافہ کیاگیاہے۔