نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور قانونی کارروائیاں جاری کباڑی کے گودام پر چھاپہ، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار۔تھانہ بی سیکشن نواب شاہ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جمیل کباڑی / اسکریپ ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مار ،کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے انجن کے پرزے اور ایک پرانی چائنا موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ اس سلسلے میں کرائم نمبر 328/2025 زیرِ دفعات 379، 381-A، 411 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسی طرح تھانہ بی سیکشن پولیس نے دوسری کارروائی میں درج کرائم نمبر 327/2025 زیرِ دفعات 380، 381 پی پی سی کے مقدمے میں پولیس ریمانڈ پر موجود ملزم علی حسن ولد گل محمد بھٹی کی نشاندہی پر چوری شدہ مال برآمد کیا گیا جبکہ مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ابوبکر ولد محمد جمیل بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تھانہ سکرنڈ پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان غلام سرور اور پرویز ڈاہری کو گرفتار کرکے قبضے سے 20 لیٹر کچہ شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف 342/2025 دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔تھانہ دولت پور پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم پیر بخش بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1940 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر 134/2025 زیرِ دفعہ 9(iii)(C) CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور قانون کے مطابق انجام دیں۔