November 17, 2026

خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس مبارک 27 دسمبر بروز ہفتہ کو تمبرپورہ میں منایا جا رہا ہے۔

IMG-20251225-WA0250

خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس مبارک 27 دسمبر بروز ہفتہ کو تمبرپورہ میں منایا جا رہا ہے۔

تقریب کا اہتمام پیر سید سجاد بادشاہ اور پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کیا ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس مبارک 27 دسمبر بروز ہفتہ مسجد پیر عبد الرحمن شاہ بابا تمبرپورہ شریف پشاور میں منایا جا رہا ہے تقریب کا اہتمام حضرت علامہ پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ اور تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کیا ہے جس میں علامہ، مشائخ، پیران حضرات اور دیگر شامل ہونگے اس موقع پر دارالعلوم رحمانیہ چشتیہ تمبرپورہ شریف میں پرچم کشائی ہوگی اور ختم خواجگان اور لنگر تقسیم ہو گا۔ تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے عرس مبارک میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے ۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ خواجہ غریب نواز (حضرت خواجہ معین الدین چشتی) کی سیرت میں دینِ اسلام کی تبلیغ، تصوف، علم و حکمت، عاجزی و انکسار، اور مخلوقِ خدا سے محبت نمایاں ہے؛ انہوں نے ہندوستان میں چشتی سلسلے کی بنیاد رکھی، لاکھوں لوگوں کو اسلام سے روشناس کرایا، اور اپنی تصانیف (جیسے انس الارواح، کشف الاسرار) کے ذریعے اصلاحِ امت کا فریضہ انجام دیا، اور 6 رجب 633ھ کو اجمیر میں وصال فرمایا.پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے مزید کہا کہ خواجہ غریب نواز وہ پہلے بزرگ ہیں جنھوں نے غیر عرب مسلمانوں کو سماع کی طرف راغب کیا اور تقرب الہی کی غرض سے حالت وجد میں سماع کی اجازت دی تاکہ نو مسلموں کو اجنبیت کا احساس نہ ہو اور بھجن اور گیت کے عادی قوالی اور سماع کے ذریعے اللہ سے قرب حاصل کریں اللہ تبارک و تعالیٰ خواجہ غریب نواز کی درجات بلند کریں۔امین