November 17, 2026

تاندلیانوالہ: اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

Screenshot_2025-12-24_165531

تاندلیانوالہ: اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

تاندلیانوالہ میں بھٹہ مالکان کی جانب سے اینٹوں کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اول درجے کی ایک ہزار اینٹیں 18 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہیں، جو سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی عام آدمی کی کمر توڑ چکی ہے، جبکہ اینٹوں کی بے قابو قیمتوں نے تعمیرات کو ناممکن بنا دیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اس سنگین مسئلے پر تاحال کوئی مؤثر توجہ نہیں دی جا رہی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس فوری نوٹس لیں اور سرکاری نرخوں پر اینٹوں کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے بھٹہ مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پیرا فورس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں، تاہم تاندلیانوالہ میں اب تک کوئی عملی اقدام نظر نہیں آ رہا، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔