November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-12-24_165531

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *24 دسمبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والی کسی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

🚨(2) بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں، سہولت کاروں سے بغیر رعایت نمٹا جائیگا: کورکمانڈرز کانفرنس

🚨(3) افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کانفرنس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ بھی لیا گیا

🚨(4) پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مشروط مذاکراتی پیشکش مسترد کر دی

🚨(5) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

🚨(6) عمران خان سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمہ داری لینے کا اعلان، شفاف انتخابات، نئے الیکشن کمشنر کی تقرری پر بات ہوگی، تحریک تحفظ آئین پاکستان

🚨(7) پی آئی اے کا انتظام نیا مالک اگلے سال اپریل تک سنبھال لے گا، مشیر وزیراعظم

🚨(8) نہ بیعت کریں گے اور نہ ہی ملک کو تمھارے رحم و کرم پر چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

🚨(9) حکمران ہم پر یورپ کا حیوانیت والا تصور مسلط کرنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ لڑائی ہے تو پھر ہم لڑیں گے، سربراہ جے یو آئی

🚨(10) اسلام آباد، چینی خاتون کی عمارت کی چھت سے کود کر مبینہ خود کشی

🚨(11) وان رو پینگ وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی، ذرائع

🚨(12) 80 ہونہار پاکستانی طلباء کو سعودی عرب میں ملازمت دے دی گئی

🚨(13) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

🚨(14) تاجر برادری کا اسلام آباد میں احتجاج، ایف بی آر کے گھیراؤ کا اعلان

🚨(15) امن و امان خراب کیا گیا یا ریلی روکی گئی تو اسلام آباد بھر میں شٹر ڈاؤن کر دیا جائے گا، اجمل بلوچ

🚨(16) کراچی؛ رواں برس ٹریفک حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 847 افراد جان کی بازی ہار گئے

🚨(17) قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہ ہونے والے مزید 1.74 لاکھ امیر لوگوں کا سراغ لگالیا گیا

🚨(18) افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا کہ ساری عمر یاد رکھے گا، وزیراعظم

🚨(19) قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی

🚨(20) فوجی فرٹیلائزرز گروپ پی آئی اے خریدنے والے کنسورشیم میں شامل ہو تو فائدہ ہوگا، مشیر نجکاری

🚨(21) کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کرنے کا فیصلہ درست قرار، عدالت کا 5روز میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم

🚨(22) ’سی سی ڈی نے 3 بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتــل کردیا‘، خاتون عدالت پہنچ گئی

🚨(23) پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں خریدنے کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیاں سامنے آگئیں

🚨(24) فیصل آباد؛ خاوند نے دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتــل کر دیا

🚨(25) مہاجر ثقافتی دن پر کراچی میں ریلی کا انعقاد، کریم آباد سے نکلنے والی ریلی میں نوجوان، بچے، خواتین اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے

🚨(26) نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کیلیے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری دے دی

🚨(27) کوسٹ گارڈز کی بلوچستان بارڈر کارروائیاں، دو ماہ میں 123 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

🚨(28) حکومت نے تین سال پورا زور لگایا پی ٹی آئی ختم نہیں کرسکی: فواد چودھری

🚨(29) وزیر داخلہ کا این ای او سی کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ لی

🚨(30) پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

🚨(31) مری میں 25 دسمبر اور نیو ایئر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

🚨(32) وفاقی دارالحکومت میں 25 کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

🚨(33) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے عمانی رائل نیوی کے ریئر ایڈمرل کی ملاقات

🚨(34) یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

🚨(35) عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے: خواجہ آصف

🚨(36) ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنےکی قسم اٹھائی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

🚨(37) آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، یہ حق ہر صورت استعمال کریں گے: سہیل آفریدی

🚨(38) سندھ میں ایک ہزار 18 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے گئے

🚨(39) سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی

🚨(40) فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی

🚨(41) کراچی؛ مچھر کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور داماد قتــل

🚨(42) کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی

🚨(43) کراچی: ابراہیم حیدری میں شادی کی تقریب کے دوران شدید ہوائی فائرنگ، چار افراد گرفتار

🚨(44) کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا دم توڑ گیا

🚨(45) بغیر کسی آرڈر کے زبانی طور پر قبضے کیسے دلوائے جا رہےہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

🚨(46) خدام الحجاج 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

🚨(47) افـغـاـ نستان میں آزادانہ نہیں گھوم سکتا، بلٹ پروف کار استعمال کرتا ہوں: راشد خان کا اعتراف

🚨(48) سرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی, 4 افراد جاں بحق

🚨(49) معاشی نمو مثبت ضرور لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے: وزیرخزانہ

🚨(50) سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم کو خط، شاہ محمود کو پیرول پر رہا کرنیکا مطالبہ، عمران نظرانداز

🚨(51) انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ، لیبیا کے آرمی چیف سمیت کئی افسران جاں بحق

🚨(52) وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی

🚨(53) پی آئی اےکےاثاثے ہزاروں ارب روپےکے ہیں جن کو اونے پونے داموں بیچا گیا، چوہدری منظور

🚨(54) ‘ سرفراز رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا ‘، بھارت کو شکست دینے کے بعد سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

🚨(55) پنجاب: سال بھر میں 35 ہزار سے زائد جنگلی جانوراور پرندے ریسکیو،7 کروڑ سے زائد جرمانے وصول