November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)تین سال گزرجانے کے باوجود درجنوں سیلاب متاثرین گھروں کی تعمیر سے محروم۔

IMG-20251223-WA0362

نوابشاہ(بیورورپورٹ)تین سال گزرجانے کے باوجود درجنوں سیلاب متاثرین گھروں کی تعمیر سے محروم۔فوت شدگان کے ورثاء کے کیس بھی منظوری کے منتظر،متاثرین پریشان۔تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل دوڑ کے مختلف علاقوں کے درجنوں سیلاب متاثرین کو تین سال گزجانے کے باوجود گھروں کی تعمیر کے لئے پہلی قسط کی رقم ابھی تک نہیں دی گئی ہے،دوڑ شہر کے اکثر علاقوں کے متاثرین ابھی تک اپنے گھروں کی تعمیر کرنے سے قاصر ہیں،اور دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،سندہ پیپلز ہاؤسنگ (SPHF)کی نہ سمجھنے والی پالیسی کی وجہ سے متاثرین اپنے گھروں کی تعمیر سے محروم ہیں،ذرائع کے مطابق دوڑ شہر کے متاثرین کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے،جبکہ من پسند علاقوں اور دیہاتوں کے متاثرین کو نوازا جارہا ہے،SPHFکی جانب سے متاثرین کی داد رسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں،انکی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرانے کے باوجود شکایت کا ازالہ نہیں کیا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق عالمی سطح کے اس منصوبے سے متاثرین کو مستفید ہونے اور شکایت کے بروقت ازالے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں،کئی متاثرین امدادی رقم ملنے کے انتظار میں فوت ہوچکے ہیں،اور انکے کیس بھی منظور ہیں مگر ترجیحی بنیادوں پر امدادی رقم ورثاء کو دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں،عوامی حلقوں نے چیف منسٹر سندہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر SPHFاور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے