November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) 25 دسمبر یومِ قائد کے موقع پر پبلک آرٹ اینڈ لٹریری

Screenshot_2025-12-22_074522

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)
25 دسمبر یومِ قائد کے موقع پر پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی لاہور اور بزمِ وفائے قلم کے باہمی اشتراک سے بروز جمعرات شام 6 بجے آئی کیفے، بن اسلم سنٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور دن کی مناسبت سے کیک کاٹا جائے گا۔تقریب میں بطورِ خاص صدر ڈسٹرکٹ بار مہر رب نواز دادوآنہ، فاخر چودھری (سرپرست بزمِ وفائے قلم ) اور صفدر حسین سیفی شرکت کریں گے، جبکہ سرپرستی چودھری مقبول چوہان کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بزمِ وفائے قلم کے صدر ساجد علی عاطر، نائب صدر ڈاکٹر عدنان عاصی اور دیگر مقررین قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی ملی خدمات، جدوجہد اور قیادت پر اظہارِ خیال کریں گے۔منتظمین کے مطابق تقریب کا مقصد نئی نسل میں قائدِ اعظمؒ کے افکار، قومی یکجہتی اور اتحاد و ایمان کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ تقریب میں مقامی شعراء، صحافیوں اور وکلاء برادری کی معزز شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔