عظمی صادق گوندل کی بہبود ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد نمائش میں شرکت۔
عظمی صادق گوندل کی بہبود ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد نمائش میں شرکت۔
خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے اس سے بہتر اور مؤثر پلیٹ فارم کوئی نہیں۔میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمیٰ صادق گوندل نے لاہور کے پرل کانٹینینٹل (پی سی) ہوٹل میں بہبود ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جاری خواتین کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش میں خصوصی شرکت کی اور ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اس سے بہتر اور مؤثر پلیٹ فارم میرے خیال میں کوئی نہیں۔”چیئرپرسن بہبود ایسوسی ایشن آ ف پاکستان مسز عابدہ ملک سے ملاقات دوران عظمیٰ صادق گوندل کا کہ کہ بہبود ایسوسی ایشن آف پاکستان خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جو کہ ایک خوش آئند اور قابلِ تقلید اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مسز عابدہ ملک نے بتایا کہ نمائش میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہنر مند خواتین کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں روایتی اور جدید ڈیزائنز نمایاں ہیں۔ یہ نمائش خواتین کی محنت، تخلیقی صلاحیت اور فنی مہارت کا عملی اظہار ہے۔بہبود ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق نمائش کے سلسلے میں 24 دسمبر کو پی سی ہوٹل لاہور میں ایک خصوصی فیشن شو منعقد کیا جائے گا، جس میں خواتین کے تیار کردہ ملبوسات ریمپ پر پیش کیے جائیں گے۔ فیشن شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔چیئرپرسن بہبود ایسوسی ایشن آ ف پاکستان مسز عابدہ ملک نے مزید کہا آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن کو جاری رکھے گی۔