November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-12-18_215032

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 20 دسمبر 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) دہلی میں خدا کے وجود پر مناظرہ، معروف ملحد اور شاعر جاوید اختر کو مفتی شمائل کے ہاتھوں شکست ہوگئی، دنیا بھر میں لائیو مناظرہ دیکھا گیا

🚨(2) توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا، دونوں پر 3کروڑ سے زائد جرمانہ بھی عائد

🚨(3) عمران خان کو زائد عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے کی وجہ سے کم سزا سنائی گئی، توشہ خانہ ٹو کا تحریری فیصلہ

🚨(4) عوام کی آزادی لے کر رہوں گا ورنہ شہادت کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان

🚨(5) 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ، یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو10،10 دس سال قیدکی سزا

🚨(6) سزا سننے کے بعد عمران خان آج بھی مسکرا رہے تھے، وکیل سلمان صفدر

🚨(7) محمود اچکزئی اور ناصر عباس ہمارے اپوزیشن لیڈر، نوٹیفکیشن کی پرواہ نہیں: بیرسٹر گوہر

🚨(8) اڈیالہ جیل میں ‘کینگرو کورٹ’ نے فیصلہ سنایا، اب عوام کی برداشت ختم ہوچکی، پی ٹی آئی

🚨(9) بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا، محمد یونس سمیت لاکھوں افراد کی شرکت

🚨(10) اپوزیشن قومی کانفرنس: سیاسی رہنماؤں، وکلا، صحافیوں کا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مزاحمت پر اتفاق

🚨(11) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، آئندہ کئی روز تک کراچی سمیت سندھ بھر میں دورے کریں گے

🚨(12) وفاقی حکومت پر خیبرپختونخوا کے 4 کھرب واجب الادا ہیں، مشیر خزانہ

🚨(13) کراچی؛ مختلف علاقوں میں ٹریلر اور ٹرک نے 2 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دیے، نوعمر لڑکا زخمی

🚨(14) قومی ہاکی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر، ادھار لیکر اخراجات پورے کرنے پر مجبور

🚨(15) کراچی میں تاجروں کو بھتہ وصولی کی فون کالز غیر ملکی نمبروں سےکیے جانےکا انکشاف

🚨(16) ملتان: نشتر اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق

🚨(17) ملتان: مریِضہ کے لواحقین سے بدسلوکی پر ایکشن، ڈاکٹر نوکری سے برخاست

🚨(18) خیبرپختونخوا حکومت کو 15 برس میں 8400 ارب سے زائد فنڈز جاری ہوئے، وفاقی وزارت خزانہ

🚨(19) بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کرنے والے ماما قدیر بلوچ سنیچر کے روز انتقال کر گئے

🚨(20) والد پر تشدد جیسے حربے آزمائے جارہے ہیں، عمران خان کے بیٹوں کا حکومت پر الزام

🚨(21) کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، خالد مقبول صدیقی

🚨(22) امبانی کا میسی کو گھڑی کا تحفہ؛ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

🚨(23) تحریک انصاف مزاحمت کا راستہ اختیار کرے، ہم ساتھ کھڑے ہیں، ایمان مزاری

🚨(24) سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد انتقال کرگئے

🚨(25) امریکا کا داعــش کے خلاف بڑی کامیابی کا دعویٰ؛ نہایت مطلوب کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک

🚨(26) توشہ خانہ ٹو کیس کی سزا گزشتہ سزا کے بعد شروع ہوگی، حکومتی وزرا

🚨(27) ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

🚨(28) رجب المرجب کا چاند 21 دسمبر 2025 اتوار کی شام کو نظر آئے گا، سپارکو نے بڑی پیش گوئی کر دی۔

🚨(29) رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر بروز پیر کو ہونے کا امکان، شب معراج 16 جنوری بروز جمعہ کی شام کو ہوگی، ماہرین

🚨(30) پنجاب میں دھند کا راج، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ٹریفک کیلئے بند

🚨(31) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

🚨(32) غ_ز_ہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر امریکا پاکستان کا شکرگزار ہے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

🚨(33) میونسپل کمشنر کراچی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ

🚨(34) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مضبوط، آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی

🚨(35) سپریم کورٹ کے لیے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز

🚨(36) کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کا خصوصی دورہ

🚨(37) راولپنڈی؛ گاڑیوں کو روک کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل

🚨(38) پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی بحالی، جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

🚨(39) انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے

🚨(40) ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے ہے

🚨(41) اسلام آباد ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر آف لوڈ

🚨(42) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقتول چند سال قبل قاتل کی اہلیہ کو بھگا کر لے گیا تھا

🚨(43) کالعدم تنظیم داعـــش کا گرفتار رکن پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

🚨 (44) جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، ان کی اہلیہ شانزے شیخ ، روحیل اصغر کی پوتی ہیں، شادی کی تقریبات جنوری میں ہونگی