دنیا کے مختلف خطوں میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین افسران اپنے عزم، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور
دنیا کے مختلف خطوں میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین افسران اپنے عزم، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ذریعے نہ صرف امن و استحکام کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ اپنے خلوص اور خدمت کے جذبے سے وہاں کے مقامی لوگوں کے دل بھی جیت رہی ہیں۔
یہ باہمت خواتین اس حقیقت کا عملی ثبوت ہیں کہ پاکستان ایک امن دوست ملک ہے، جو عالمی امن، باہمی تعاون اور انسانی خدمت کے ہر مشن میں فخر کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کی یہ نمائندگی دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت، مستحکم اور باوقار تشخص کو اجاگر کر رہی ہے۔❤️🇵🇰❤️