اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمپین کے دوران اسلام آباد کی معروف تاجر اور صنعتکار شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمپین کے دوران اسلام آباد کی معروف تاجر اور صنعتکار شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے پروگریسیو ڈیمو کریٹس گروپ کے چیئرمین شیخ سلیم نے کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت اور جمہوری طریقے سے اسلام آباد چیمبر میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے چیمبر کو صحیح معنوں میں معزز ممبران کا حقیقی ادارہ بنائے گا نیز ڈرائی پورٹ کو فعال کرنا برآمدات کی ترقی چھوٹی صنعتوں کے قیام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ایف بی آر ۔سی ڈے اے کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کا حل اور معزز ممبران کے بچوں کے لئے صنعتی اداروں میں انٹرن شب کا اہتمام کرے گا