بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے ، کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا ۔۔
نامور پاکستانی گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے پہلی شادی اس شخص سے کی جو ان سے عشق کرتا تھا اور رات کو انکے دروازے پر آکر سو جاتا تھا ، صبح جب ثریا دروازہ کھولتی تو وہ باہر پڑا ہوتا ، اسکی محبت اور خلوص ایک دن رنگ لائی اور ثریا نے اسے اندر بلا لیا ، اسکو باقاعدہ شادی کا پیغام لانے کو کہا اور پھر یہ ہوا کہ ثریا کو بھی ان سے عشق ہو گیا دونوں نے شادی کرلی ، یہ شخص گھنٹوں ثریا کی گلوکاری سنتا ، پیروں میں گھنگرو باندھ کر ان کے سامنے رقص کرتا اور اسکی آنکھوں میں ثریا ملتانیکر کو اپنا آپ نظر آتا ، اس شادی سے ثریا ملتانیکر کے 7 بچے پیدا ہوئے ، یہ ساتھ 11 سال رہا اور انکے شوہر کی وفات ہو گئی اسکے بعد ثریا ملتانیکر نے غلطی کی جسے وہ کھلے دل سے تسلیم کرتی ہیں ، انہوں نے 7 بچوں کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کر لی ، مگر اب پچھتاتی ہیں کاش میں یہ غلطی نہ کرتی ، جلد احساس ہوا تو اس شخص سے طلاق لے لی ۔۔۔ ثریا ملتانیکر کے بقول : میں نے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ، ایک وقت تھا 1000 ، 2000 روپے ادھار مانگنا پڑتے ، ملتان کے لوگوں نے مجھے بہت محبت دی ، میں پیدل گلیوں بازاروں میں چلی جاتی ، پیسے پاس نہ ہوتے مگر جو شے ضرورت ہوتی لے آتی ، دکاندار کہتے : ثریا مائی : جو تمہارا دل کرے لے جاؤ ، پیسوں کی فکر نہ کرو ، سبزی والا کہتا : ثریا مائی : گھن ونج تیڈی اپنٹری ریڑھی اے ۔۔۔۔ جب میں انہیں کہتی پیسے ایک دو روز بعد دونگی تو وہ میرے سامنے ہاتھ باندھ لیتے ۔۔۔ ان لوگوں کا پیار مجھے مرتے دم تک یاد رہے گا ۔۔۔۔بچوں کی تعلیم و تربیت کے دوران ثریا کے سسر اکثر انکے گھر آتے ، دخل اندازی کرے ، فلاں بچے کو ادھر سے اٹھا لو فلاں کو ادھر داخل کروا دو ، فلاں کا ادھر رشتہ کردو وغیرہ ۔۔ تنگ آکر ثریا نہیں انہیں احترام سے کہا : میاں صاحب بچے میرے ہیں ۔ خرچے میں کررہی ہوں آپ مفت کے مشورے کسی اور کو دیا کریں اور براہ کرم ان باتوں کے لیے میرے گھر نہ آیا کریں ۔۔۔۔۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثریا ملتانیکر کے ساتوں بچے اعلیٰ تعلیمافتہ ہیں بیٹیاں بیاہی ہوئی اپنے گھروں میں خوش اور بیٹے بھی زبردست زندگی گزار رہے ہیں ۔۔۔
ضلع قصور کے صحافیوں کے لیے بڑی خوشخبری زینت لیبارٹریز اور ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹ گروپ کے درمیان ایم او یو سائن
ٹھٹھہ: ڈ ر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے ضلع بھر میں بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر چار دیواروں کی
میں مجبور، مسکین، چھوٹا تھانیدار
مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی سکھر میں احتجاجی ریلی، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید
شوہر اور دیور پر تشدد اور قتل کی کوشش کا الزام، خاتون کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، تحفظ اور انصاف کی اپیل