November 23, 2026

کچے عشق کی کارستانیاں : 12 سے 13 سال کی لڑکی نے اپنے والد کو گو۔لی مار دی ۔۔ روان سال مارچ کے

FB_IMG_1766142447385

کچے عشق کی کارستانیاں : 12 سے 13 سال کی لڑکی نے اپنے والد کو گو۔لی مار دی ۔۔ روان سال مارچ کے مہینے میں دییالپور کے نواح میں پیش آیا خوفناک واقعہ : بیٹیوں والے ہر گھر کے لیے ایک سبق : اللہ دتہ حافظ قران مگر چٹا ان پڑھ شخص تھا وہ اور اسکی بیوی کھیتوں میں محنت مزدوری کرتے ، انکی سب سے بڑی بیٹی ام حبیبہ 12 یا 13 سال کی ہے، کھیتوں میں کام کے دوران لڑکی کی 18 سال کے ایک نوجوان سے دوستی ہو گئی ، دونوں نے عشق کے وعدے کر ڈالے ، لڑکے نے اپنے والدین سے کہا تو انہوں نے ام حبیبہ کے رشتے کے لیے اسکے والدین سے بات کی مگر انہوں نے انکار کردیا ، لڑکی نے اپنے عاشق سے رابطہ جاری رکھا ، منصوبے بناتی رہی اور ساتھ والدہ کی منت سماجت بھی کرتی رہی ، ماں جب اپنے شوہر اللہ دتہ سے بات کرتی تو وہ نہ صرف اپنی بیوی بلکہ بیٹی کو بھی شدید مار پیٹ کا نشانہ بناتا ، یہ اسی سال مارچ کے مہینے کا واقعہ ہے ۔۔ رات ہوئی تو میاں بیوی بچوں سمیت چارپائیاں بچھا کر گھر کے صحن میں سو گئے مگر ام حبیبہ جاگتی رہی اس نے اندر پڑے ایک ٹرنک سے والد کا ایک پستو۔ل نکالا جس میں صرف ایک گو۔لی تھی اور پسٹل لا کر اپنی چارپائی پر سرہانے کے نیچے رکھ لیا اور لیٹ گئی ، جب رات کا ایک بج گیا تو وہ اٹھی اپنے والد کی چارپائی کے پیروں کی طرف آن کھڑی ہوئی اور نشانہ لے کر گو۔لی چلا دی پھر بھاگ کر اندر کمرے میں گئی اور پستو۔ل چھپا دیا ، فوری دوڑ کر باہر آئی اور شور کرتی ہوئی ہمسایہ رشتہ دار خاندان کے گھر چلی گئی انہیں اٹھایا اور کہا 3 بندے آئے تھے اور وہ چور تھے وہ میرے ابو کو گو۔لی مار گئے ہیں ۔۔۔ سب لوگ جمع ہو گئے ، اللہ دتہ کو پیٹ میں گو۔لی لگی تھی جو اوپر کی جانب چل کر جگر میں گھس گئی تھی وہ شدید زخمی تھا سویا ہونے کی وجہ سے اسے ذرا سمجھ نہ آئی اسکے ساتھ کیا ہوا ہے ،ہمسائے رشتہ داروں نے 1122 اور 15 پر اطلاع دی ، یہ ٹیمیں پہنچتے پہنچتے ایک گھنٹہ گزر گیا پھر اللہ دتہ کو دیپالپور کے سرکاری ہسپتال لے جاتے بھی کافی دیر لگی اور وہاں پہنچتےہی دوران علاج وہ دم توڑ گیا ۔۔۔ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ چھوٹی سی بچی اپنے باپ کی قا۔تل ہو گی ، لیکن اس بچی سے ایک غلطی ہوئی تھی ، اس گھر میں ایک ہی فون تھا اور وہ بھی کی پیڈ والا جو اللہ دتہ کا تھا مگر وہ خود بھی استعمال کرتا ، بیوی بھی اور بچی بھی سارا دن اسی پر لگی رہتی ، اس موبائل پر کچھ کالیں اور میسج پولیس کو مل گئے ، پولیس نے ریکارڈ نکلوایاتو یہ اسی ایریا میں ایک 18 سالہ نوجوان عمر کا نمبر تھا اس نمبر کی سی ڈی آر بھی نکلوائی گئی جس سے معلوم ہوا کہ لڑکی کا کئی ماہ سے اس لڑکے سے رابطہ تھا ، پولیس نے لیڈیز پولیس کی مدد سے بچی کو تھانے منتقل کیا اور اسکے سامنے اسکے میسج اور لڑکے سے رابطہ رکھا تو لڑکی نے تھوڑی دیر میں ہی اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ وہ لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر والد شادی نہیں کررہا تھا ،پیار کی وجہ سے مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا ۔۔ پولیس نے سارا معاملہ فائنل کرکے کیس عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے بچی کو جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا ، عمر نامی لڑکے کا وقوعہ پر موجود ہونا ثابت نہ ہوا البتہ پولیس نے اسے بھی شامل تفتیش کرکے اسکی تلاش شروع کی مگر وہ روپوش ہو چکا تھا اور اسکا روپوش ہونا بھی کافی معنی رکھتا تھا ۔۔۔۔۔ یوں کچی عمر کے عشق ، والدین کی غفلت اور جہالت نے چھوٹی سی ایک بچی کو مجرم بنا کر جیل بھیج دیا جہاں سے شاید وہ پوری جوانی ضائع کرکے رہا ہوگی تو دنیا کا جہنم اور ظالم معاشرہ اسکا انتظار کررہا ہوگا ۔۔۔