جماعت اسلامی کا کراچی کے 13 مقامات پر جمعے کو دھرنوں کا اعلان*
*جماعت اسلامی کا کراچی کے 13 مقامات پر جمعے کو دھرنوں کا اعلان*
جماعت اسلامی نے کل 19 دسمبر کو کراچی کے 13 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے اور شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
رہنما جماعت اسلامی توفیق الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں خونی ڈمپر و ٹینکر، ای چالان کے نام پر لوٹ مار، ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی بڑھتی اموات، حکومتی بے حسی اور تباہ حال انفراسٹرکچر کے خلاف دھرنے دیئے جائیں گے، احتجاجی دھرنوں کا آغاز کل شام 4 بجے سے ہوگا۔
توفیق الدین صدیقی نے بتایا کہ دھرنے اسٹارگیٹ شاہراہِ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، نورانی کباب ہاؤس چورنگی، تبت سینٹر، یونیورسٹی روڈ موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی ، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، ڈالمن مال حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پر دیئے جائیں گے۔