میلسی بیو رو چیف : گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے سابقہ طالب علم چوہدری ثاقب گجر نے ادارہ کے50 ضرورت مند طلبہ
میلسی بیو رو چیف :
گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے سابقہ طالب علم چوہدری ثاقب گجر نے ادارہ کے50 ضرورت مند طلبہ میں یونیفارم تقسیم کیے اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل افضل تحسین یزدانی اور سکول کونسل کے ممبران مہر عبدالخالق، مہر عبدالغفار اور ملک امیر بخش کے علاوہ ایلومنائی فورم گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے میڈیا سیکریٹری علی حسین جاوید نے شرکت کی۔جملہ حاضرین نے چوہدری ثاقب گجر کی علم دوستی اور غریب پروری کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔