November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی ہدایت پر وفد کی ڈی ایس ریلویز سکھر سے

IMG-20251218-WA0305

نوابشاہ(بیورورپورٹ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی ہدایت پر وفد کی ڈی ایس ریلویز سکھر سے ملاقات،پبلک پارک کی تعمیر میں توسیع کے لئے مذید اراضی لیز پر حاصل کرنے لئے بات چیت،ڈی ایس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی ہدایت پر ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ثناء ا للہ جونیجو،ٹیکس سپرٹنڈنٹ ذیشان احمد مری اور انور عادل خانزادہ پر مشتمل تین رکنی وفد نے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر جمشید عالم سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ میڈیم عظمٰی بھی موجود تھیں،وفد نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے پبلک پارک کے قیام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے ڈی ایس ریلویز سکھر کو آگاہ کیا وفد نے ڈی ایس ریلویز سکھر کو بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے عوامی مفاد میں ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے 119680 اسکوائر فٹ اراضی لیز پر دی گئی ہے،جسکے تمام لیز چارجز کی رقم6,156,869/-ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے ادا کردی ہے،ٹاؤن کمیٹی دوڑ دی گئی ریلوے اراضی کے ساتھ منسلک مذید 107800 اسکوائرفٹ اراضی لیز پر لینے کی خواہش مند ہے اور اسکے تمام لیز چارجز بھی ادا کرنا کو تیار ہے119680 اسکوائر فٹ اراضی پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے ناکافی ہے،کیونکہ اس تمام اراضی پر تجاوزات،قبضے اور گندے پانی کا تالاب ہےپاکستان ریلویز اور عوام کے مفاد کے لئے ایک تاریخی پبلک پارک کا قیام ضروری ہے،جسکے لئے ٹاؤن کمیٹی کو مذید اراضی درکار ہے،ڈی ایس ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی