وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ بوائز ہائی ماڈل سکول چشتیاں کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں سی ای او ایجوکیشن بھی موجود تھے
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ بوائز ہائی ماڈل سکول چشتیاں کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں سی ای او ایجوکیشن بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور پودے لگانے کی کی ہدایت کی۔
انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طالبات کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز شجر کاری کے حوالے سے پودے سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول چشتیاں کی کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے سکول میں پودا لگایا اور شجرکاری مہم کا افتتاح کیا